جموں: جموں خطے میں 26 اگست کو آئے تباہ کن سیلاب نے درجنوں بستیاں اجاڑ دیں، کئی رہائشی و تجارتی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ جموں ضلع کے باشندوں کو سب سے بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب توی دریا پر قائم فورتھ برج کا ایک حصہ پانی کے تیز دباؤ سے ڈہہ گیا۔
پل ڈہہ جانے سے جموں شہر کے باشندوں کی آمد و رفت مفلوج ہوکر رہ گئی۔ اس بیچ بھارتی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے انجینئرنگ ونگ کو متحرک کیا اور بیلی برج کی تعمیر شروع کر دی۔
فوج کا دعویٰ ہے کہ پل کو ہنگامی بنیادوں پر دو سے تین دن میں تعمیر کیا جائے گا تاکہ روزانہ ہزاروں شہریوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔